the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز
مولانا محمد تصدق ندوی جنرل سکریٹری کے بموجب بھاتمرہ تعلقہ بھالکی میں نظام نامی ایک مرد نے اپنی ہی بیوی کو حالت نشہ میں ہاتھ پیر باندھ کر کیروسین چھڑک کر بڑی بے دردی کے ساتھ آگ لگا دی ،جس کے نتیجہ میں خاتون 90فیصد جھلس گئی ،جس کی اطلاع پا کر حافظ غلام ربانی اشاعتی نائب صدر جمعیت علماء بیدر نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ مقام واردات پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور فوری بیدر سے جمعیت علماء کی ایمبولینس منگوا کر شدید جھلسی ہوئی حالت میں خاتون کو بیدر سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا ،جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹرو ں کی ٹیم نے نازک حالت کے پیش نظر خاتون کو فوری گلبرگہ منتقل کرنے کی صلاح دی ،مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر نے اسی ایمبولینس میں گلبرگہ سرکاری ہاسپٹل روانہ فرمایا جہاں دوران علاج



خاتون زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ،بھالکی پولس نے کیس درج کرلیا ہے شوہر ہنوز مفرور بتایاجاتا ہے ،گھریلو حالات انتہائی خستہ اور ناگفتہ بہ ہیں ،مرحومہ کو تین لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے جنکا کوئی سہارا نہیں ہے مفتی غلام یزدانی اشاعتی نے گلبرگہ پہنچ کر اپنی نگرانی میں پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کاروائی انجام دی، حافظ غلام ربانی اشاعتی نے جمعیت علماء بیدر کی جانب سے کفن دفن کا انتظام فرمایا اور متوفیٰ کے گھر پہنچ کر بچوں کو پانچ ہزار روپیوں کی نقد امداد کی اور جمعیت علماء بیدر کی جانب سے دو بچیوں کی فری تعلیم و تربیت کی بھی ذمہ داری لی ،اسی طرح بیدر کی ایک یتیم لڑکی کی شادی میں جمعیت علماء بیدر کی جانب سے پانچ ہزار روپئے کی امداد کی گئی جس کی والدہ گھروں میں کاج کرتی ہیں اور جن کی کوئی ذرائع آمدنی نہیں ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.